Vسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Vسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام V سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • یہ افراد اپنی راہ میں حائل مشکلات کو با آسانی عبور کرنے اور کاموں کو وسیع پیمانے پر سرانجام دینے کے قابل ہوتے ہیں۔
  • ایک منفی وی (V) قوت و اقتدار کا بھوکا، ظالم اور سگندل ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے میں کوئی بات یقینی طور پرنہیں کہی جاسکتی۔
  • وہ جسمانی طور پر زیادہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو بھی ایک پرکشش شخصیت کے مالک اور دیدہ زیب ہوتے ہیں۔
  • وہ ثابت قدم اور زبردست قوت برداشت کے مالک ہوتے ہیں۔
  • وہ دوسروں کی طرف سے اکتا کر چھوڑے ہوئے کام کو پوری توجہ، محنت اور لگن سے کرتے ہیں اور اسے انجام تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔
  • وہ قسمت کا رونا نہیں روتے، اور نہ کسی سے اپنی بربادی کا شکوہ شکایت کرتے ہیں۔
  • وہ کسی وجہ سے مالی نقصان اٹھانے پر بھی نہ تو گھبراتے ہیں اور نہ پریشان ہوتے ہیں۔ بلکہ پوری یکسوئی اور دلجمعی سے برباد شدہ سرمائے کو دوبارہ حاصل کرنے اور نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں اور اکثر اپنی انتھک محنت سے اس کوشش میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔
  • وہ چونکہ بے حد محنتی اور قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں، اس لیے ان کے افسر یا مالک اکثر ان پر کامل اعتماداور بھرپور بھروسہ رکھتے ہیں اور بجاطور پر یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں جو کام بھی دیا جائے گا وہ اسے پوری لگن، محنت، توجہ اور جدوجہد سے انجام دیں گے۔
  • وہ کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نہیں گھبراتے اور شدید سے شدید ہنگامی حالات میں بھی اپنے آپ کو پرسکون رکھتےہیں۔
  • ان کے جذبات و ہیجانات میں اگرچہ بڑی شدت ہوتی ہے مگر ان میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث وہ مشکل سے مشکل صورت حال سے عہدہ براء ہونے میں کامیاب رہتے ہیں۔
  • انہیں محبت کی خواہش اور طلب تو ضرور ہوتی ہے لیکن اگر انہیں محبت نہ ملے تو وہ اس کی کسی سے بھیک نہیں مانگتے اور اگر اس میں کوئی رکاوٹ محسوس کریں تو اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی ہمت سے اسے دور کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کترینہ کیف کا بُرج
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا۔ روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔ لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !