Lسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Lسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام L سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • یہ لوگ سیر و سیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔
  • ان میں انشاء پردازی اور الفاظ کو خوبصورت طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔
  • ایک منفی ایل (L) نکتہ چیں اور لاپرواہ ہوسکتا ہے۔
  • وہ محکومیت پسند نہیں کرتے اور کسی کے ماتحت کام کرنے کو اپنی تذلیل سمجھتے ہیں۔
  • دوسروں سے ہدایت لیناا نہیں پسند نہیں۔
  • وہ زود فہم ہوتے ہیں اس لیے ہر کام کو جلد سمجھ لیتے ہیں۔
  • وہ اپنے کام اور ذمہ داریوں کو پوری تندہی، توجہ اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔
  • وہ اپنا کام اکثر اوقات اپنی بساط سے بڑھ کر ہمت اور ا نتھک محنت سے انجام دیتے ہیں جس سے ان کی صحت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔
  • وہ مسلسل محنت کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی مسلسل محنت ان کی کامیابی کا راز ہوتی ہے۔ اسی صلاحیت کی بدولت وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
  • وہ پر جوش، فیاض اور خوش اخلاق ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد اور خدمت کرکے انہیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔
  • وہ گھریلو زندگی، تقریبات، سکول کالج، غرض کہ ہر جگہ اس امر کے طلب گار ہوتے ہیں کہ دوسرے ان کی بڑائی، عظمت، بزرگی اور ذہانت کا اعتراف کریں۔
  • وہ دوسروں سے اپنی عظمت اور بڑائی منوانے کی خواہش اور کوشش میں اکثر پریشانیاں اٹھاتے ہیں اور بسا اوقات طرح طرح کی غلطیاں بھی کر جاتے ہیں۔
  • وہ محبت، رفاقت اور ازدواجی زندگی کے معاملات میں وفادار اور وفاشعار ہوتے ہیں۔
  • وہ محبت اور ہمدردی کے بہت زیادہ طلب گار ہوتے ہیں اور اپنی جذباتیت کے باعث ان کی یہ طلب دوسروں سے کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔
  • ان کے دل میں اگر کسی کی محبت کا شعلہ بھڑک اٹھے اور وہ اس کے حصول کا فیصلہ کرلیں تو وہ اس کے لیے ہر جتن کر گزرتے ہیں۔
  • اگر خوش قسمتی سے انہیں مخلص دوست، ساتھی اور رفیق زندگی میسر آجائیں تو خیر، ورنہ ان کی زندگی محبت اور ہمدردی کی تلاش میں ٹھوکریں کھاتے گزر جاتی ہے۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کترینہ کیف کا بُرج
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا۔ روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔ لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !