بُرج حمل کی مشہور شخصیات
چارلی چپلن
کامیڈی کی دنیا کے کنگ جنھوں نے اپنی اداکاری سے ہر شخص کے چہرے پر ہنسی کی لہر دوڑائی۔ انکی اداکاری کی خاص بات یہ تھی کہ ایک لفظ بھی بولے بغیر انھوں نے دنیا کو اپنی حرکات و سکنات سے ہنسایا۔ انکی زندگی میں بہت سی مشکلات تھیں۔ بہت سخت دن دیکھے چارلی نے پیسے کے بغیر ۔لیکن پھر ایکٹنگ شروع کی اور اپنے حالات بدلے اور دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی۔ انکے والد صاحب شرابی تھے جو کہ ان پر ظلم کرتے تھے تو ایک تنظیم نے چارلی اور انکے بھائی کو ان کے والد کے ظلم سے بچایا۔ امریکہ نے چارلی کو بین بھی کیا کیونکہ چارلی اپنی موویز میں مختلف مسائل جیسا کہ کیپٹلزم یعنی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف آواز اٹھایا کرتے تھے۔
چارلی نے 4شادیاں کیں اور انکے 11 بچے تھے۔ چارلی کا مخصوص لباس اتنا مشہور ہوا کہ اس زمانے میں باقاعدہ مقابلے کروائے جاتے تھے کہ کون سب سے زیادہ چارلی جیسا لگتا ہے۔ چارلی کی مونچھیں نقلی تھیں، اصل میں انکا حلیہ ایسا نہیں تھا۔ انکی وفات سٹروک سے ہوئی لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ قبر سے انکی ڈیڈ باڈی کو چوری کر لیا گیا اور چوروں نے اس کی فیملی سے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ایک بڑے پولیس آپریشن کے ذریعے چور پکڑے گئے اور چارلی کی ڈیڈ باڈی برآمد کر لی گئی ۔ اس کے بعد کنکریٹ کی مدد سےچارلی کی مضبوط قبر بنائی گئی تا کہ پھرایسا واقعہ نہ ہو سکے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا چارلی چپلن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16اپریل 1889 (عمر 88سال)۔ مقام:انگلینڈ
برج حمل کے لوگوں کے بارے میں ایک بات بہت قابل تعریف ہے کہ کام ہو یا رشتے ، دونوں میں ہی انکی ایمانداری اور وفاداری کی کوئی مثال نہیں۔ ہر چیز دل سے کرتے ہیں اور لوگوں کا بھروسہ آخری دم تک قائم رکھتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی اپنی سوچ میں ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں اور اس سے آگے دیکھتے ہی نہیں ۔ یہ صرف انکا بچپنا ہی تو ہے ۔ اگر یہ اس کو کنٹرول کرلیں تو انکی زندگی آسان ہو جائے گی۔
چارلی چپلن میں یہ تمام باتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مریم نوازکا بُرج
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کی چشم و چراغ، جنہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے والد کا سائے کی طرح ساتھ دیا۔ پر کشش شخصیت ر کھنے والی مریم نواز پاکستانی سیاست کی مشہور ترین خواتین میں شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء کے انتخابی جلسوں میں انکی گرج چمک نے بہت شہرت حاصل کی۔ مریم بچپن سے ہی اپنی بات منوانے کے ہنر میں کمال رکھتی ہیں اور انکی یہی خوبی سیاست میں انکی کامیاب انٹری کا باعث بنی۔
ان کے دادا میاں شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا گاما پہلوان، برصغیر کے مشہور پہلوان تھے۔مریم نے ابتدائی تعلیم کانونٹ سکول لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور میں داخلہ بھی لیا، لیکن میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ کی۔ کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ساتھ 19 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہیں۔ عاصمہ علی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔
مریم نواز کو اپنے والد کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا تھا، کیونکہ ان کے دونوں بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور  تھا اور آج کل مریم ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں اپنے والد اور شوہر کے ساتھ قید بامشقت کاٹ رہی ہیں۔ مریم نواز کا اپنے والد کے دورحکومت میں حکومتی معاملات میں گہرا اثرورسوخ تھا۔ انہوں نے ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بھی چلایا، مریم اورنگزیب کو وزیر بھی انہوں نے ہی نامزد کیا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مریم نواز کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ وفادار اور مخلص دوست ہونا۔ اسکے علاوہ بہادری اور جوان مردی بھی ان لوگوں کا خاصا ہوا کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ انھیں اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

مولانا طارق جمیل کا بُرج
مولانا طارق جمیل، پاکستان کے معروف ترین اسلامک سکالر ہیں۔ پوری دنیا میں تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو اسلام کے راستے پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پوری دنیا میں اسلام کو امن وامان اور عزت دینے والا دین ثابت کرنے میں طارق جمیل صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ہماری اور آپکی طرح یہ بھی ایک عام نوجوان تھے لیکن خدا جب کسی کومنتخب کر لیتا ہے تو انسا ن کے بس میں کچھ نہیں رہتا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی پری میڈیکل کرنے کے بعد انھوں نے ایک تبلیغی جماعت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ گو کہ والدین نے لاہور ایم بی بی ایس کرنے بھیجا تھا لیکن انھوں نے سب کی مخالفت برداشت کی اور اپنا راستہ ہی بدل ڈالا۔ قرآن سیکھا، حدیث سیکھی، سنت پڑھی اور پھر لوگوں کو اپنی باتوں سے اسلام کی طرف لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
تبلیغ کے کام میں انکا ساتھ انکی باکمال آواز نے دیا، جسکی وجہ سے یہ دوسروں کے دل میں اپنی بات بخوبی اتار لیتے ہیں۔ طارق جمیل صاحب بہت سے لوگوں کی توبہ کی وجہ بن چکے ہیں خواہ وہ جنید جمشید ہو، وینا ملک ہو یا انضمام الحق۔ جیلوں میں جا کر بھی لوگوں کو سیدھے راستے پر آنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ انکی تقریروں کی خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کو انکی زندگی سے ہی مثالیں دیتے ہیں جو کہ ہر شخص بہتر طریقے سے سمجھ پاتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1 جنوری 1953ء (عمر65 سال)۔ مقام: میاں چنوں، پاکستان
آئیے ذرا طارق جمیل کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ ایمان کی روشنی سے لبریز ہو تے ہیں۔ انھیں خود پر قابو ہوتا ہے اور ذمہ دار بھی ہوتے ہیں لیکن تھوڑے سے شرمیلے ہوتے ہیں۔ انھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔
طارق جمیل صاحب میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !