آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا؟

آپ دو طرح کی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں۔ایک وہ جو آپ کے کنٹرول میں ہیں:مثال کے طور پراگر لیٹ ہونے پرآپ کو ٹینشن ہوتی ہے،تو سُستی چھوڑ دیں،آپ لیٹ نہیں ہوں گے،لہذا ٹینشن بھی نہیں ہوگی۔دوسری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں،ارے بھائی! جو چیز آپ کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے، اُس نے تو ہونا ہی ہونا ہے، لہذا اُس پر ٹینشن لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اُسے برائے مہربانی خدا پر چھوڑ دیں۔
آپ کے ذہن میں دوسروں کے لیے بہت سی تجاویز ہیں۔آپ ان کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ہر انسان تعریف سننا چاہتا ہے،تنقید کسی کو پسند نہیں۔کسی پر ذاتی حملہ مت کریں۔اگر آپ کسی کو نصیحت کرنا چاہتے ہیں توڈپلومیٹک طریقہ اپنائیں،تاکہ وہ بات سُن بھی لے اور اُسے پرسنل بھی نہ لے۔
بہت سے چھوٹے چھوٹے کام ایسے ہیں،جن کےاثرات بہت بڑے ہوتے ہیں،مثلاًکسی کی چائے کا بل ادا کر دینا،کسی اجنبی کے گزرتے وقت دروازہ تھام لینا، کبھی معمول سے زیادہ ٹِپ دے دینا، کسی بچے کی دور جاتی گیند کا پیچھا کرنا اور پھر گیند کو اس کی طرف پھینک دینا ، رحمدلی کا مظاہرہ کرنا کہ جب ایسا کرنا مشکل ہووغیرہ۔اگرکوئی یہ سب آپ کے ساتھ کرے تو آپ خوشی محسوس کریں گے،لہذا آپ بھی ایسا کریں،کچھ دیر کے لئے زندگی بہت ہلکی پھلکی لگے گی۔
یہ درست ہے کہ کشتی کے لئے محفوظ جگہ کنارہ ہے،لیکن کشتی کنارے پر رہنے کے لئے تو نہیں بنائی گئی۔کشتی کا اصل کام دریا میں چلنا ہے۔حرکت زندگی اور ٹھہراؤ موت ہے۔زمین ہر وقت گردش کر رہی ہے،دل ہر وقت دھڑک رہا ہے،بچہ پیدا ہوتے ساتھ ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیتا ہے۔آپ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کی بجائے میدانِ عمل میں آئیں،قدرت آپ کا ساتھ دے گی۔
جب کوئی شخص اپنی زندگی کا ایک مقصد بنا لیتا ہے اور اسے اپنے اخلاص پر یقین ہوتا ہے،تو اُس کی زندگی میں کچھ بھی ہو جائے،وہ اُس مقصد کے حصول کا راستہ بنا لیتا ہے۔آپ میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے کہ حالات کی اونچ نیچ کے باوجودآپ مثبت سوچ اپنا کر اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
والدین کے ساتھ اپنے مسائل ڈسکس کریں،آپکو مفید مشورے بھی ملیں گے اور والدین کا بھی گلہ دور ہو جائے گا کہ آپ انہیں ٹائم نہیں دیتے۔
آپ کو صدقہ و خیرات کرنے کی ضرورت ہے۔اس سےدوسروں کا بھی فا ئدہ ہو گا اور آپکی بھی مشکلات کم ہوں گی۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

ریما خان کا بُرج
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر سالوں تک راج کرنے والی بہترین اداکارہ ریما آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں۔ ریما کا انداز بیان اور اداکاری دونوں ہی میں شائقین کھو جا یا کرتے تھے۔ انکی اردو کی ادائیگی اور شاعری کا انداز آج تک لوگ سننے کی فرمائش کرتے ہیں۔ 1990 سے لیکر 2008 تک انھوں نے ایک کے بعد ایک کامیاب ترین فلموں میں کام کیا۔ لیکن 2011 میں انکی آخری فلم " لومیں گم" بری طرح فلاپ ہوئی اور انکی رپیوٹیشن کو خاصا متاثر بھی کیا۔ تبھی ریما نے اداکاری چھوڑ دی اور امریکہ کے ڈاکٹر طارق صاحب سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکا کہنا تھا کہ میرا دل اتنا ٹوٹا ہے کہ اب مجھے ایک دل کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ شکر ہے دل ہی ٹوٹا تھا جوتا ٹوٹتا تو شاید موچی سے شادی کر لیتی۔
ریما کو شادی کے بعد بھی کئی آفر ز آئیں ، پڑوسی ملک نے بھی انکو آفر ز دیں، لیکن ریما نے انھیں بھی منع کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ انڈیا کی فلمیں دیکھنا تو پسند کرتے ہیں لیکن اگر وہی کردار پاکستانی ایکٹرز ادا کریں تو ا نھیں بے عزت کر دیا جاتا ہے۔ ریما نے سادہ، شوبز سے دور امریکہ میں عام زندگی کو ترجیح دی ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کیطرف آرہی ہیں۔ انھیں اب مختلف ایونٹس میں انکی خدمات کی وجہ سے بلایا جاتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 نومبر 1971ء (عمر47 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا ریما خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگ مزاح میں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جسکےساتھ بیٹھتے ہیں، محفل جمالیتے ہیں۔ انتہائی ملنسار سی طبیعت رکھتے ہیں۔ لیکن انھیں کچھ بھی بول دینے کی عادت ہوتی ہے، چاہے اس بات کیوجہ سے کتنا ہی نقصان ہو۔ اتنا کام نہیں کرتے جتنے وعدے کر لیتے ہیں۔ انھیں اپنے قول و فعل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
ریما خان میں یہ تمام اوصاف موجود ہیں۔

 

ٹیلرسوئفٹ کا بُرج
لوگ انہیں ٹی سوفٹی بھی کہتے ہیں۔ انکی آواز نے ہر کسی کو جھومنے پر مجبور کیا اور آج بہترین سنگرز میں انکا شما ر ہوتا ہے۔ ٹیلر کو ہر قسم کا میوزیکل انسڑومنٹ بجانا آتا ہے خواہ وہ پیانو ہو، گٹارہو یا الیکٹرک گٹار ہو۔ اپنے گانے بھی خود لکھ لیتی ہیں۔ خوبصورتی اور ہنر دونوں میں ہی انکا کوئی ہم پلہ نہیں۔
یہ خاتون گھڑسواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ لیکن انھیں ایک چیز سے بہت ڈر لگتا ہے اور وہ ڈرائیونگ ہے۔ تین بار ایکسڈینٹ ہوا جسکی وجہ سے ٹیلر کے دل میں خوف بیٹھ گیا ہے۔ ٹیلر نے آج تک جسم پر کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا کیونکہ انکا ماننا ہے کہ پوری زندگی وہ کوئی نشانی ساتھ لیکر نہیں چل سکتی۔ صرف ان مردوں سے تعلق رکھنا پسند کرتی ہیں، جنکا تعلق موسیقی سے ہو۔ انکی بہترین دوست بھی سنگر سلینا گومز ہیں۔ فیشن کی طرف آیا جائے تو خاتون کو پرانا فیشن پسند ہے، وہی سرخ لپ سٹک اور بھرا ہوا مسکارا۔ انکا اپنا نرالا انداز ہے جو کہ کسی کا محتاج نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 13 دسمبر 1989ء (عمر29 سال)۔ مقام: پنسلوینیا
آئیے ذرا ٹیلر سوئفٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں کی طرف رخ کیا جائے تو ان لوگوں میں سخاوت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ملتی ہے۔ انکا انداز نرالا ہوتا ہے۔ لیکن یہ لوگ بڑی بڑی پھینکتے ہیں۔ اتنا کرتے نہیں، جتنی ڈینگیں مار بیٹھتے ہیں۔ بے صبرے سے ہوتے ہیں صبر نہیں کر پاتے، جسکی وجہ سے الجھے رہتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان خامیوں پر قابو پالیں تو اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
ٹیلرسوئفٹ میں یہ تمام اوصاف دیکھے جاسکتے ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !