آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

اگر لوگوں سے بات چیت کرتے وقت آپ کے پاس ذخیرہ الفاظ کم پڑ جاتا ہے،یا آپ کو سمجھ نہیں آتا کہ کس موضوع پر بات کریں توآپ کو چاہیے کہ کسی فارغ وقت میں اُن موضوعات کی فہرست بنالیں جن پر عام طور پر باتیں کی جاتی ہیں۔اسی طرح مختلف وقتوں میں لوگوں کے کہے گئے الفاظ بھی نوٹ کر لیا کریں۔اس طرح آپ اپنی اس مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔
آپ کو سب سے زیادہ پیار زندگی سے ہے۔لیکن کیا زندگی ہی وہ شے نہیں ہے جسے آپ بُری طرح ضائع کر رہے ہیں۔کیا آپ کی زندگی میں کچھ ایسا ہے جس پر آپ فخر کر سکیں،کیا آئندہ اس بات کا امکان ہے کہ آپ کوئی قابلِ فخر کام کریں گے۔سب کی طرح آپ بھی خدا کا ایک بہترین شاہکار ہیں۔اچھے اور قابل تعریف کاموں کی فہرست بنا لیجئے،اورآج سے ہی ان کاموں کو کرنا شروع کر دیجئے۔
اگر آپ اپنا مستقبل بدلنا چاہتے ہیں تو اپنی عادات بدل ڈالیں،آپ کا مستقبل خود بخود تبدیل ہو جائے گا۔عادت بدلنا بظاہرمشکل لگتا ہے،مگرکامیابی کی سُہانی تصویر ذہن میں رکھی جائے تو پھر کوئی مشکل،مشکل نہیں رہتی۔یاد رکھیں کہ کامیابی کسی خاص عمل کو صرف ایک بار کرنے سے حاصل نہیں ہوتی،بلکہ اُس عمل کو باقاعدگی سے روزانہ کرنا پڑتا ہے۔
سانس لیتے وقت پھیپھڑوں کا صرف اوپر والا حصہ استعمال کرنے کی بجائے پورے پھیپھڑے استعمال کرنے کی عادت ڈالیں۔اس سے آپ تروتازہ بھی رہیں گےاورلمبی عمر بھی پائیں گے۔
عبادت کو نظر انداز نہ کریں،یہ بات قابلِ غور ہے کہ جن خاندانوں میں تہجد کی عادت ہوتی ہے،اُن کے لوگ زندگی میں زیادہ ترقی کرتے ہیں۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

انجلینا جولی کا بُرج
انجلینا جولی سے کون واقف نہیں ہے ۔ہالی وڈ کی یہ اداکارہ پچھلے چالیس سال سے شائقین کے دلوں میں ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں انکا شمار ہوتا ہے۔ان کی فیملی کے بہت سے لوگ شوبز سٹارز رہے ہیں۔ یہ خاتون عام عورتوں سے ذرا ہٹ کر ہیں۔نوجوانی میں ہیروئین کا نشہ بھی کرتی رہی ہیں۔ لیکن پھر انہوں نے ایک لاوارث بچہ گود لے لیا، جس کے بعد ان کی زندگی میں بہتری آگئی۔ اپنے جسم پر ٹیٹو (نقش و نگار) بنوانا انکو پسندہے، انکے جسم پر 14 ٹیٹو موجود ہیں۔ انجلینا پائلٹ ہیں۔ جی ہاں! یہ پائلٹ ہیں اور اپنا ذاتی جہازبھی رکھتی ہیں۔
انجلینا لیکچرار بھی ہیں۔ یہ اکنامکس پڑھاتی ہیں۔الٹے ہاتھ سے لکھتی ہیں۔ انکی شخصیت ایسی ہے کہ ہر بندہ انکا گرویدہ ہے۔ تین بار شادی کی جو کہ ناکام ہوئیں۔ اب انکے 6 بچے ہیں۔ 3 ذاتی اور 3 کو گود لیا ہے۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں اور خود کو چیریٹی کے لیے وقف کر چکی ہیں۔ امریکہ کی گڈول ایمبسڈر بھی ہیں۔ انجلینا کو کوئی گلے لگائے، یہ انھیں بالکل پسند نہیں خواہ وہ انکی ماں ہی کیوں نہ ہوں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا انجلینا جولی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 4 جون 1975 (عمر 43سال)۔ مقام: کیلیفورنیا، امریکہ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جوزا ہے۔ برج جوزا کے افراد بہت رحمدل اور متجسس شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کبھی بہت خوش نظر آتے ہیں، تو کبھی سوچوں میں کھوئے ہوئے پائے جاتی ہیں۔ نت نئی چیزیں کرنے کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ انکا فن ہے چیزوں کو تیزی سے سیکھ لینا۔ لیکن یہ لو گ ہمیشہ بٹے رہتے ہیں اور ایک فیصلہ نہیں لے پاتے۔ ہر چیز میں باآسانی رچ بس جانا انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
انجلینا جولی کی شخصیت کا جائزہ لیا جائے تو وہ ان تمام خصوصیات پر پوری اترتی ہیں۔

 

جسٹن بائبر کا بُرج
جسٹن بائبر،گلوکاری کی دنیا میں بلند مقام رکھتے ہیں۔ انکی ترقی میں یوٹیوب کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ انکی ماں بچپن میں انکی ویڈیوز بنا کر شیئر کیا کرتی تھیں اور وہیں سے جسٹن بائبر کی شہر ت بڑھتی گئی۔ جسٹن فیملی بوائے ہیں کیونکہ ماں اور چھوٹی بہن کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ انکے ہیئر سٹائل کی تو ہر لڑکی دیوانی ہے۔ یہ اپنے بال ای بے کی سائٹ پر بیچ کر چیرٹی بھی کرتے ہیں اور لوگ بھاری قیمت ادا کر کے انکے بال خریدتے ہیں۔ کیا بات ہے انکے فینز کی۔۔۔۔ کٹے ہوئے بال بھی لاکھوں خرچ کر کے خرید لیتے ہیں۔
شہرت، حسن، ہنر ہر چیز موجود ہے ان میں۔ تبھی ہر لڑکی کے کرش ہیں۔ یہ اپنے فینز کو عزت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انکی ہرفین انکی گرل فرینڈ ہے۔ جسٹن نہایت ذہین ہیں، اور صرف دو منٹ میں رومبکس کیوب حل کر لیتے ہیں۔ گٹار، پیانو، ڈرم سب انھوں نے خودسے ہی سیکھا ہے۔ جسٹن میں آج بھی وہ معصوم بچہ موجود ہے جسے ڈزنی جانا پسند ہے۔ گانا تو جسٹن اچھا گاتے ہیں، ساتھ ساتھ لکھ بھی اچھا لیتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1 مارچ 1994ء (عمر24 سال)۔ مقام: کینیڈا
آئیے ذرا جسٹن بائبر کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگوں میں کئی خوبیاں ہوتی ہیں جیسا کہ عقلمندی، شرافت، فنکارانہ طبیعت۔ ساتھ ہی ساتھ موسیقی سے بھی انکا خاصا لگاؤ ہوتا ہے۔ اکیلے رہنا انکا شیوہ ہو تا ہے۔ لیکن انکی کمزوریوں میں ڈرے رہنا اور لوگوں پہ جلدی بھروسہ کر لینا شامل ہے جسکی وجہ سے یہ لوگ اکثر نقصان اٹھاتے ہیں۔ اگر تھوڑا سا اپنی کمزوریوں پہ قابو پا لیں تو انکی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔
جسٹن بائبر میں یہ تمام خصوصیات نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !