Astrology in Urdu Cancer Sartan Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ ٹینشن سے گھبرائیں نہیں،بلکہ اسے اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔زندگی میں کچھ کرنے کے قابل رہنے کے لئےایک حد تک ذہنی دباؤ ضروری ہے،کیونکہ یہ ذہنی دباؤ ہی ہے جو انسان کو مختلف کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ورنہ انسان ہر وقت سستی کا شکار رہے۔سوچیں کہ اس دباؤ کوآپ کسطرح کسی مثبت کام کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
انسان سے غلطی ہو سکتی ہے،مگر غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے۔بہتر ہو گا کہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو کسی محفوظ جگہ لکھ لیں اور کبھی کبھار ان پر نظر دوڑاتے رہیں،تا کہ ذہن نشین رہیں،اور آپ غلطی دہرانے سے بچ جائیں ۔
چھوٹے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،آپ کی ساری ٹینشن ختم ہو جائے گی۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Virgo Sign
Aries Sign
 


 

 
 
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فلمسٹار ندیم
حضرت مجدد الف ثانی
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)
دلائی لامہ
سائنسدان ٹیسلہ
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
حضرت مجدد الف ثانی
دلائی لامہ
فلمسٹار ندیم
سائنسدان ٹیسلہ
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

لیونارڈو ڈاونچی کا بُرج
پینٹنگ اور مجسمہ سازی میں عظیم ترین نام لیونارڈو ڈاونچی کا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف شعبوں میں انھوں نے اپنی خدمات سرانجام دیں، خواہ وہ انجینئرنگ ہو یا بیالوجی یا ریاضی۔ یہ صاحب الٹا لکھا کرتے تھے انکی جتنی بھی تحریریں ہیں ، تمام الٹ لکھی گئی ہیں۔ انکی تحریر صرف شیشے کے سامنے رکھ کر پڑھی جاتی تھیں۔ انکی بنائی ہوئی پینٹنگ مونا لیزا پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ۔ آپکو یہ پڑھ کر حیرانی ہوگی کہ وہ پینٹنگ ابھی نا مکمل ہے۔ اگر مکمل ہو جاتی تو نہ جانے کیا قیامت ڈھاتی۔ انکی بیماری اور موت کے باعث بہت سے پروجیکٹ ادھورے رہ گئے۔
لیونارڈو نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے حقوق کیلئے بھی کئی بار لکھا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجرو ں میں موجود تمام پرندوں کو آزادی دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ گوشت کھانے پر پابندی لگا دی جائے۔ بل گیٹس نے انکی پانچ سو سالہ پرانی ایک کتاب 3 کروڑسے زائد ڈالرز میں خریدی کیونکہ وہ لیونارڈوسے بہت امپریس ہیں۔ لیونارڈونے کبھی کوئی سکول اٹینڈ نہیں کیا بلکہ گھر میں رہ کر ہی پڑھا۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنے کام سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ انسانی جسم کو جتنی باریکی سے انھوں نے بنایا ، وہ آج بھی بے مثال ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا لیونارڈو ڈاونچی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 15اپریل 1452 (عمر 67سال)۔ مقام:اٹلی
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کے اوصاف میں اپنے زور بازو پر یقین رکھنا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ یہ عمل کرتےہیں، صرف منصوبے نہیں بناتے۔ انسانیت اور دفاداری کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن کسی کو جلدی جج کرنا اور خودبخود مفروضے قائم کر لینا انکی بری عادت ہے۔ بچپنا ہے ان میں، جسکی وجہ سے ان سے منسلک لوگوں کو مشکل ہوتی ہے۔ انھیں ان باتوں پر غور کرنا چاہیئے۔
لیونارڈو ڈاونچی میں یہ تمام باتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

اقرار الحسن کا بُرج
اقرارالحسن میڈیا اورنیوز کی دنیا کے ستارے ہیں جو ہر مسئلہ میں اپنی رائے کا بر ملا اظہار کرتےنظر آتے ہیں۔ اقرار نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے صحافت کی ڈگری لی۔ اقرار ایک قابل صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ جھوٹ کا پردہ گرانے اور سچائی سامنے لانے کیلئے بھی مشہور ہیں۔ انھوں نے ہر طرح کی کرپشن، ملاوٹ اور معاشرتی برائی کو پوری عوام الناس کے سامنے سرعام دکھایا۔ اقرار الحسن کو سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی پر تنقید کرنے پر جیل میں بھی ڈالا جا چکا ہے، لیکن بہت سے لوگوں نے اقرار کا ساتھ دیا اور انھیں باہر نکلوا ہی لیا۔
اقرارایک ذاتی معاملہ کی وجہ سے بھی ہیڈ لائنز کی زینت بن چکےہیں، اور وہ معاملہ ہے اقرارالحسن کی دوسری شادی کا۔ پورا میڈیا دوسری شادی کرنے پر اقرار کیخلاف ہو گیا تھا۔ اقرار نے آخر تنگ آکرجوابی ویڈیو بنائی جس میں انھوں نے واضح کیا کہ نہ تو انھوں نے کوئی غیر شر عی کام کیا ہے جسکی وجہ سے وہ شرمندہ ہیں اور نہ ہی پہلی بیوی سے چھپ کر شادی کی ہے، لہذا کسی کو بھی ان پر الزام تراشی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جن حالات میں انھوں نے شادی کی وہ کوئی نہیں جانتا، اس لیے براہ مہربانی کوئی بھی انکی ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہ کرے۔ اقرار بالکل ٹھیک ہے اپنی جگہ، میڈیا کو کسی کی ذاتی زندگی میں نہیں گھسنا چاہیئے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا اقرارالحسن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 29مئی 1984 (عمر 34سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جوزا ہے۔ برج جوزا کے لوگوں کی طبیعت میں خدا نے تجسس رکھا ہے۔ یہ لوگ ہر چیز کی جڑ تک پہنچنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ شرافت، رحمدلی اور جلد سیکھنا بھی انکے اوصاف میں شامل ہے۔ بس انکا مسئلہ بلا سوچے سمجھے بولتے جانا، اور پریشان ہوجا نا ہے۔ اگر یہ اس پر قابو پالیں تو زیادہ اچھا ہے۔
اقرارالحسن میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !