آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

مسائل کی موجودگی کے باوجود امید کا دامن نہ چھوڑیں۔آپ کے پاس بہت کچھ ایسا ہے،جسے آپ نظر انداز کر رہے ہیں،مگر بہت سے لوگ اُن چیزوں کے لئے ترستے ہیں۔آپ کو خدا نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔اگر آپ میں کچھ خامیاں ہیں تو کچھ خوبیاں بھی تو ہیں۔تو پھر ناشُکری کیوں؟
چھوڑدیجئے،جو گزر گیا،اُس پر افسوس کرنے سے وہ نقصان پورا نہ ہو گا بلکہ اس طرح آئندہ کا وقت بھی ضائع ہو جائے گا۔اگر آپ نے ماضی میں کوئی غلطیاں کی ہیں تو ان کا مداوا ممکن ہے،کیونکہ آپ کے پاس آگے کی زندگی تو ہے ناں۔آپ اپنے مقاصد کا تعین کر کے کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے وقت کو منظم کرنا اور اسے ترتیب دیناہی آدھی کامیابی ہوتا ہے۔دنیا کا کوئی بھی ہنر مند آدمی ایک دم نہیں سیکھ جاتا،بلکہ وہ اس کام کو بار بار کرنے کی وجہ سے ہنر مند بنتا ہے۔
آپ کو دوسروں میں بہت سی خامیاں نظر آتی ہیں،لیکن اُن پر تنقید کر کے اپنی توانائیاں ضائع نہ کریں۔آپ کو چاہیے کہ خود کو بہتر بنانے میں اتنے مصروف ہو جائیں کہ آپ کے پاس دوسروں پر تنقید کرنے کا وقت ہی نہ بچے۔آپ کو کسی سے الجھنے کی ضرورت نہیں،بس سکون سے آگے بڑھتے رہیں۔
روزانہ چند منٹ پیدل چلناآپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی ہو گی۔
عبادت میں دل لگائیں،تا کہ آپ کی روح کو انرجی مل سکے۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

ویرات کوہلی کا بُرج
ویرات کوہلی جو کہ"چیکو" کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔یہ نہ صرف بھارت کے بلکہ پوری دنیا کے بہترین کرکڑز میں شامل ہیں۔ انکی بہترین لیڈرشپ کی وجہ سےبھارتی ٹیم اپنی کامیابیوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کوہلی کی خواتین شائقین کی تعدادمردوں سے زیادہ ہے، اس کی وجہ ان کی پرکشش وجاہت ہے۔ انکا فیشن پوری دنیا میں مشہور ہے۔
یہ جناب اچھے کھلاڑی ہونے کیساتھ بڑے غصے والے بھی ہیں۔ ان کا پارہ بہت جلدی ساتویں آسمان پہ پہنچ جاتا ہے۔یہ صاحب اپنے سامنے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے خواہ سامنے کوئی بھی ہو ۔ انوشکا شرما کے بارے میں ایک صحافی نے کچھ بولا تو ویرات نے اسکی بینڈ بجا دی۔ صحافی کو انھوں نے بہت بے عزت کیا۔ بیچارے صحافی نے اس واقعہ کے بارے میں کچھ بھی شائع نہ کیا۔
انکا پہلا کرش بھارت کی نامور اداکارہ کرشمہ کپور تھی۔ انوشکا سے انکا تعلق بہت پرانا ہے۔آخر 11 دسمبر 2017 میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا ۔ انکی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی تھی جو کہ اٹلی میں ہوئی۔ شادی میں بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی۔ویرات نیک دل انسان بھی ہیں، اور ویرات کوہلی فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ بھی چلا رہے ہیں جو کہ فنڈ جمع کر کے بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ویرات کوہلی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 5 نومبر 1988 (عمر 29 سال)۔ مقام: دہلی، انڈیا
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے ویرات کوہلی کا بُرج عقرب (Scorpio) ہے۔ بُرج عقرب والےتیز دماغ اور شاطر ہوتے ہیں۔ اگر اپنے دماغ کو مثبت کاموں میں استعمال کریں تو بہت ترقی کرتے ہیں۔یہ بہادر بھی ہوتے ہیں اور کسی قسم کا خوف نہیں رکھتے۔لگن سے بھرپور ہوتے ہیں اور محنت کرنا پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے جلد کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر محنت اور عقل سے کام نہ لیں اور منفی سرگرمیوں میں پڑ جائیں تو بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
بُرج عقرب کے لوگ ضدی بھی ہوتے ہیں اورجیلسی کا عنصر بھی ان میں پایا جاتا ہے جو کہ ان کی کامیابی میں ہمیشہ رکاوٹ بنتا ہے اور وہ نقصان اٹھاتے ہیں۔
اگر بُرج عقرب والے خواتین و حضرات اپنے اندر سے ضد، جیلسی اورغصہ نکال دیں تو بہت کامیاب ہوں گے۔
غور کیا جائے تو بُرج عقرب کی یہ تمام خصوصیات ویرات کوہلی میں پائی جاتی ہیں۔

 

صدر ممنون حسین کا بُرج
پاکستان کی تاریخ کے خاموش ترین اور عاجز ترین صدر کے زمرے میں صرف ایک ہی شخص کا نام آتا ہے صدر ممنون حسین۔ انکی خاموش طبیعت کو دیکھ کر ایک ہی شعر زبان پر آتا ہے۔۔۔ "بہت خاموش ہوتا جا رہا ہوں، صدر ممنون ہوتا جا رہا ہوں"۔ ممنون حسین کا تعلق مہاجر فیملی سے ہے جو کہ جوتوں کے تاجر ہوا کرتے تھے۔ ہم اکثر بچوں کو کہتے ہیں سکول جایا کرو، ورنہ بڑے انسان نہیں بنو گے۔ لیکن اب فکر کی بات نہیں، سکول نہ جا کر ممنون حسین صدر بن سکتے ہیں تو ہر بچہ بڑا آدمی بن سکتا ہے۔
انکی خاموشی کو دیکھ کر عوام کا خیال تھا کہ انھیں سیاست کی کوئی سمجھ نہیں۔ جناب !یہ تو تب سے سیاست میں ہیں جب آپکی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی۔ 1968 سے یہ قومی سطح پر سیاست کر رہے ہیں۔ جو لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ انھیں سیاست کا نہیں پتہ، وہ اپنی اصلاح کر لیں۔ سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ دہی بھلے سے مہمان نوازی کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ممنون حسین اب صدارت کے منصب سے رخصت ہو چکے ہیں۔ دیکھیئے اب انکی پارٹی انہیں کس ذمہ داری کے لیے منتخب کرتی ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 23 دسمبر 1940ء (عمر78 سال)۔ مقام: آگرہ، انڈیا
آئیے ذرا ممنون حسین کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگوں میں وفاداری، ایمانداری اور جوش پایا جاتا ہے۔ یہ ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نبھانا جانتے ہیں۔ لیکن انکی شخصیت ذرا شرمیلی سی ہوتی ہے، بات کرتے وقت تھوڑا جھجھک جاتے ہیں۔ انھیں خود پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔ ڈرنا نہیں چاہیئے۔
ممنون حسین میں یہ تمام عادات واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !