بُرج جدی کی مشہور شخصیات
سلمان خان
Salman Khan
سلمان خان کا اداکاری سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔ وہ اپنے والد کی طرح لکھنا چاہتے تھے لیکن قسمت میں شاید کچھ اور لکھا تھا۔ انھیں پینٹنگ کا بھی شوق ہے کافی اچھی تصویریں بنالیتے ہیں۔ عامر خان نے انکی کچھ پینٹنگز خریدی بھی ہیں۔ اپنی وجاہت کے باعث ہر خاتون انکی فین ہے لیکن انھوں نے دل صرف ایشوریا رائے پہ ہی ہارا۔ ایشوریا کی شادی کے بعد کوئی سلمان کو چھیڑے تو لڑ پڑتے ہیں کیونکہ اپنی محبت کے معاملے میں سلمان بہت حساس ہیں۔ غصہ ویسے ہی انھیں جلد آتا ہے، تبھی انکی اور شاہ رخ خان کی اکثر لڑائی رہتی ہے۔
سلمان خان کو نت نئے صابن لینے اور استعمال کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنی چیزوں اور کام دونوں میں ہی پرفیکشن چاہتے ہیں۔کوئی بھی کام ہو اس کو بڑی توجہ اور صحیح انداز میں کرتے ہیں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ تیراکی بھی کرتے ہیں۔ یہ جناب کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھتے، شاید اس لئے کہ انھیں کترینا کے ساتھ کسی اور کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ دل کے بہت اچھے ہیں، لوگوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چاہے گاؤں کے گھر وں میں سفیدی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سلمان خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 27 دسمبر 1965 (عمر 52 سال)۔ مقام: مدھیا پردیش، انڈیا
برج جدی کے لوگ وقت کے ساتھ چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ انکی طبیعت کافی سنجیدہ ہوتی ہے اور لوگوں سے زیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔ خود مختاری کا جذبہ ہونے کے باعث یہ ہر کام میں آ گے بڑھتے رہتے ہیں۔ اچھے منصوبے بناتے ہیں ۔ لیڈروں والی تمام خصوصیات ان میں پائی جاتی ہیں۔
سلمان خان میں یہ خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورجدی شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
نواز شریف
باکسر محمد علی
ہریتک روشن
اے آر رحمان
احمد فراز
سائنسدان نیوٹن
سائنسدان سٹیفن ہاکنگ
مشہورجدی شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
نواز شریف
ہریتک روشن
باکسر محمد علی
احمد فراز
اے آر رحمان
سائنسدان نیوٹن
سائنسدان سٹیفن ہاکنگ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مریم نوازکا بُرج
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کی چشم و چراغ، جنہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے والد کا سائے کی طرح ساتھ دیا۔ پر کشش شخصیت ر کھنے والی مریم نواز پاکستانی سیاست کی مشہور ترین خواتین میں شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء کے انتخابی جلسوں میں انکی گرج چمک نے بہت شہرت حاصل کی۔ مریم بچپن سے ہی اپنی بات منوانے کے ہنر میں کمال رکھتی ہیں اور انکی یہی خوبی سیاست میں انکی کامیاب انٹری کا باعث بنی۔
ان کے دادا میاں شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا گاما پہلوان، برصغیر کے مشہور پہلوان تھے۔مریم نے ابتدائی تعلیم کانونٹ سکول لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور میں داخلہ بھی لیا، لیکن میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ کی۔ کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ساتھ 19 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہیں۔ عاصمہ علی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔
مریم نواز کو اپنے والد کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا تھا، کیونکہ ان کے دونوں بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور  تھا اور آج کل مریم ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں اپنے والد اور شوہر کے ساتھ قید بامشقت کاٹ رہی ہیں۔ مریم نواز کا اپنے والد کے دورحکومت میں حکومتی معاملات میں گہرا اثرورسوخ تھا۔ انہوں نے ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بھی چلایا، مریم اورنگزیب کو وزیر بھی انہوں نے ہی نامزد کیا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مریم نواز کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ وفادار اور مخلص دوست ہونا۔ اسکے علاوہ بہادری اور جوان مردی بھی ان لوگوں کا خاصا ہوا کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ انھیں اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

مولانا طارق جمیل کا بُرج
مولانا طارق جمیل، پاکستان کے معروف ترین اسلامک سکالر ہیں۔ پوری دنیا میں تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو اسلام کے راستے پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پوری دنیا میں اسلام کو امن وامان اور عزت دینے والا دین ثابت کرنے میں طارق جمیل صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ہماری اور آپکی طرح یہ بھی ایک عام نوجوان تھے لیکن خدا جب کسی کومنتخب کر لیتا ہے تو انسا ن کے بس میں کچھ نہیں رہتا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی پری میڈیکل کرنے کے بعد انھوں نے ایک تبلیغی جماعت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ گو کہ والدین نے لاہور ایم بی بی ایس کرنے بھیجا تھا لیکن انھوں نے سب کی مخالفت برداشت کی اور اپنا راستہ ہی بدل ڈالا۔ قرآن سیکھا، حدیث سیکھی، سنت پڑھی اور پھر لوگوں کو اپنی باتوں سے اسلام کی طرف لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
تبلیغ کے کام میں انکا ساتھ انکی باکمال آواز نے دیا، جسکی وجہ سے یہ دوسروں کے دل میں اپنی بات بخوبی اتار لیتے ہیں۔ طارق جمیل صاحب بہت سے لوگوں کی توبہ کی وجہ بن چکے ہیں خواہ وہ جنید جمشید ہو، وینا ملک ہو یا انضمام الحق۔ جیلوں میں جا کر بھی لوگوں کو سیدھے راستے پر آنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ انکی تقریروں کی خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کو انکی زندگی سے ہی مثالیں دیتے ہیں جو کہ ہر شخص بہتر طریقے سے سمجھ پاتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1 جنوری 1953ء (عمر65 سال)۔ مقام: میاں چنوں، پاکستان
آئیے ذرا طارق جمیل کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ ایمان کی روشنی سے لبریز ہو تے ہیں۔ انھیں خود پر قابو ہوتا ہے اور ذمہ دار بھی ہوتے ہیں لیکن تھوڑے سے شرمیلے ہوتے ہیں۔ انھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔
طارق جمیل صاحب میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !