آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا؟

مسائل کی موجودگی کے باوجود امید کا دامن نہ چھوڑیں۔آپ کے پاس بہت کچھ ایسا ہے،جسے آپ نظر انداز کر رہے ہیں،مگر بہت سے لوگ اُن چیزوں کے لئے ترستے ہیں۔آپ کو خدا نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔اگر آپ میں کچھ خامیاں ہیں تو کچھ خوبیاں بھی تو ہیں۔تو پھر ناشُکری کیوں؟
اپنے ارد گرد نظر رکھا کریں،کسی کو آپ کی مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ہو سکتا ہے کوئی عورت اپنے بیمار خاوند کے لئے لوگوں کی منتیں کرتی نظر آئے،یا کوئی بوڑھا سڑک پار نہ کر پا رہا ہو،یا کوئی بھوکا بچہ غبارے بیچتا ہوا نظر آئے۔ان کی مدد کے لئے خدا نے آپ کو وسیلہ بنایا ہے۔ان کی دعاؤں کی آپ کو ضرورت ہے۔
اگر آپ اپنا مستقبل بدلنا چاہتے ہیں تو اپنی عادات بدل ڈالیں،آپ کا مستقبل خود بخود تبدیل ہو جائے گا۔عادت بدلنا بظاہرمشکل لگتا ہے،مگرکامیابی کی سُہانی تصویر ذہن میں رکھی جائے تو پھر کوئی مشکل،مشکل نہیں رہتی۔یاد رکھیں کہ کامیابی کسی خاص عمل کو صرف ایک بار کرنے سے حاصل نہیں ہوتی،بلکہ اُس عمل کو باقاعدگی سے روزانہ کرنا پڑتا ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ بے وفا کون ہے؟یہ وقت ہے۔آپ اس سے جتنا زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ابھی اُٹھا لیں۔یاد رکھیں کہ بیس پچیس سال کی عمر تک وقت بہت آہستہ گزرتا ہے۔لیکن اس عمر کے بعد وقت نہایت تیزی سے گزرجا تا ہےاور پتہ بھی نہیں چلتا۔بالکل اسی طرح کہ جیسے دو دن کی چھٹی میں سے دوسرا دن زیادہ تیزی سے گزرتا محسوس ہوتا ہے۔اور فلم کا دوسرا حصہ پہلے حصے کی نسبت تیزی سے گزر جاتا ہے۔
صرف خیالی پلاؤ سے کام نہیں چلتا،عمل کا ہونا بھی ضروری ہے۔مستقبل اُسی کا ہوتا ہے جو حال میں اُس کی تیاری کرتا ہے۔سورج،چاند،ستارے،سیارے،کہکشائیں سبھی حرکت کر رہے ہیں۔حرکت ہی زندگی کا فلسفہ ہے،تو پھر آپ عمل سے کیوں گریزاں ہیں؟اُٹھیں!ہمت کریں!خدا آپ کے ساتھ ہے۔
اپنے کمرے کی چیزوں کی ترتیب بدلناآپ کی بوریت دور کرے گا اور آپ کو ایک نیا احساس دے گا۔
کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہیں،آپ کو پر اسرار طور پرایکسٹرا انرجی ملے گی۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

وینا ملک کا بُرج
اصل نام زاہدہ ملک ہے۔ لولی وڈ اور بولی وڈ دونوں میں ہی انھوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اپنی بولڈ پرفارمنس کی وجہ سے یہ خبروں کا حصہ بنتی رہی ہیں۔ ان کا تعلق ایک فوجی خاندان سے ہے۔ ان کی سخت گیر فیملی میں کسی نے میڈیا میں جانے کا سوچا بھی نہیں تھا کبھی۔ لیکن وینا نے اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے فیملی کا ساتھ چھوڑ دیا۔ وینا نے سوشیالوجی، سائیکالوجی اور فارسی کے ساتھ گریجویشن کی ہوئی ہے۔
اداکاری تو کرتی ہی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ مزاح بھی بہترین انداز میں کر لیتی ہیں۔ کئی کامیڈی شوز کا حصہ بن چکی ہیں۔ وینا شوٹنگ میں بھی مہارت رکھتی ہیں، سکول میں انھیں سپورٹس کا بہت شوق تھا تو ہر گیم میں حصہ لیتی تھیں۔ انکی کچھ قابل اعتراض تصاویر منظر عام پر آئیں جسکے باعث پورا پاکستان انکے خلاف ہو گیا اور کئی دن تک یہ ہیڈ لائنز کا حصہ رہیں۔ لیکن وینا نے ان تصاویر پر اپنا موقف کلیئر کیا اور کہا کہ یہ کچھ اور تصاویر تھیں جنھیں کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
بہت سے مردوں سے انکے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں لیکن 2013ء میں دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کر کے انھوں نے انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا اور اب دبئی میں نارمل گھریلو زندگی گزار رہی ہیں۔ انکے دو بیٹے بھی ہیں امل اور ابراہیم۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفیر بھی رہی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 26فروری1984 (عمر35 سال)۔ مقام: راولپنڈی
آئیے ذرا وینا ملک کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگوں کمزور دل کے مالک ہوتے ہیں۔ انکے جذبات اور احساسات بلندی پر ہوتے ہیں۔ فطری طور پر نازک ہوتے ہیں۔ محبت کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ لیکن یہ لوگ کافی سست ہوتے ہیں۔ اس لیے کچھ بھی سنجیدہ ہو کر نہیں کرتے جو کہ اچھی عادت نہیں ہے، انھیں خود کو بدلنا چاہیے۔
وینا ملک میں یہ تما م باتیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

روزویلٹ کا بُرج
روز ویلٹ امریکی سیاستدان اور سیاسی رہنما تھے۔ وہ امریکہ کے 32 ویں صدر منتخب ہوئے۔ روزویلٹ "نوبل پیس پرائز" حاصل کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ روزویلٹ جسمانی طور پر معذور تھے اور ایک آنکھ سے اندھے تھے۔ انہیں پولیو کی بیماری تھی۔ روزویلٹ کا مشغلہ مہریں جمع کرنا تھا۔ روزویلٹ سب سے زیادہ لمبےعرصے تک عہدہ صدارت سے منسلک رہے اور ان کا یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔ روزویلٹ "لوسی" نامی ایک خاتون کو پسند کرتے تھے مگر ان کی محبت کو کوئی منزل نہ مل سکی، بعدازاں ان کی شادی "ایلیئنور" سے ہوئی۔
روزویلٹ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں جو 4 دفعہ بر سر اقتدار آئے۔ ٹیلی ویژن پر تقریر کرنے اور جہاز میں سفر کرنے والے پہلے صدر ہونے کا بھی روزویلٹ کو اعزاز حاصل ہے۔ روزویلٹ کی موت ان کے اپنے دفتر میں تصویر اتارتے ہو ئے ہوئی۔ ان کی اچانک موت کا سبب ان کی دماغی بیماری تھی۔ روزویلٹ کو درختوں سے خاص محبت تھی، گل لالہ چنار ان کا پسندیدہ درخت تھا۔ روزویلٹ کو آگ کے پاس بیٹھنا اور دوستوں سے باتیں کرنا بہت پسند تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 30 جنوری 1882ء۔ مقام: نیویارک، امریکہ
آئیے ذرا روزویلٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج دلو ہے۔ برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت متحرک، غیرروائتی، کامیابی کے خواہاں، پر عزم، دور اندیش اور ہر مصیبت کا ہمت سے مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں اور روزویلٹ اس کی بہترین مثال ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !