بُرج عقرب کی مشہور شخصیات
شیخ رشید
پاکستان کے نامی گرامی کنوارے سیاست دان جو اپنی بڑی بڑی باتوں اور پیشن گوئیوں کے باعث آئے روز خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ ٹاک شوز اور جلسوں میں اپنی باتوں کا جادو چلاتے رہتے ہیں ، اور اکثر انھی باتوں کی و جہ سے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی بھی مار لیتے ہیں۔ بڑا بول بول جاتے ہیں اور پھر خود کو بچانے کے لئے یو ٹرن لے لیتے ہیں۔انکی مصالحے دار باتیں بڑی مزے کی ہوتی ہیں۔ عمران خان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔ ایک جلسہ میں جوش میں آکر استعفیٰ دینے کی بات تک کر گئے لیکن پھر وہی، ہمیشہ کی طرح یو ٹرن۔
زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیاست کے ہی نہیں بلکہ مزاج کے بھی کافی رنگین ہیں، انکے افیئرزہمیشہ سے مشہور ہیں۔ انجمن سے لیکر ریما تک سب پہ کوشش کر چکے ہیں۔ ریما کے ساتھ شادی کرنے کے لیے اس کی والدہ کی کافی منتیں بھی کیں، لیکن بے سود۔ کئی کوششوں کے بعد بھی خالی ہاتھ۔ شیخ صاحب ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ لیکن لڑکی نہ صحیح بریانی ہی صحیح۔ شیخ رشید صاحب بریانی کے بہت شو قین ہیں او ر اس محبت سے انکو کوئی دور نہیں کر سکتا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شیخ رشید کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 6 نومبر 1950 (عمر 67 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
برج عقرب کے لوگ بہت بہادر اور جوشیلے ہوا کرتے ہیں۔ ان میں جوش اور جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ہر کام کو کرنے کے لئے نت نئے طریقے ڈھونڈھ لیتے ہیں۔ اسکے علاوہ دوستی میں بھی ان کی کوئی مثال نہیں، ہر قدم پہ دوستی نبھاتے ہیں۔ بڑے رازدار لوگ ہوتے ہیں، اپنے راز کسی کو نہیں بتاتے۔ لیکن تھوڑے بچگانہ ہوتے ہیں ۔یہ لوگ تشدد پسند ہوتے ہیں اور حسدبھی کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان چیزوں پہ قابو پا لیں تو بہت اچھے رہ سکتے ہیں۔
شیخ رشید میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
اندرا گاندھی
مصور پکاسو
میڈم کیوری
مارٹن لوتھر
گیلپ
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
ریما خان
مصور پکاسو
مارٹن لوتھر
اندرا گاندھی
میڈم کیوری
گیلپ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

بانو قدسیہ کا بُرج
اصل نام قدسیہ چٹھہ ہے۔ پاکستان کی بے مثال مصنفہ، دانشور اور روحانی خاتون ہیں۔ انکی تحریروں میں جہاں تفریح کیلئے سنسی خیز کہانیاں ہیں، وہیں ان میں دین و دنیا کے بھی کئی فارمولےموجود ہیں۔ آج کے زمانے کی جدید کہانیاں جن سے عام شخص کا تعلق ہے۔ یہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئی تھیں۔ ان کی فیملی میں مختلف آرٹس میں ماہر لوگ موجود تھے، تبھی بانو نے بھی پانچویں جماعت سے ہی چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا شروع کر دی تھیں۔ اردو میں ہی ماسٹرزکیا اور کالج میں پھر پڑھانا شروع کردیا۔
انکی شادی نامور مصنف اشفاق احمد سے ہو ئی۔ دونوں کی ملاقات گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوئی اور دونو ں زندگی کے آخری لمحوں تک ساتھ رہے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، تبھی جہاں جہاں بانو قدسیہ کا ذکر ہوتا ہے اشفاق احمد کی بھی بات لازمی ہوتی ہے۔ انکے شوہر نے انکو بہتر بنانے میں انکا بہت ساتھ دیا۔ بانو قدسیہ کی مشہور تحریر راجا گدھ اپنی مثال آپ ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 28 نومبر 1928ء۔ مقام: فیروزپور، انڈیا
آئیے ذرا بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جیسا کہ یہ لوگ انتہائی مزاحیہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، بڑی سنجیدہ بات بھی بہت اچھے انداز میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ یہ لوگ کافی سخی ہوتے ہیں۔ لیکن ذرا سے بے صبرے ہوتے ہیں، ہر کام انھیں جلدی جلدی کرنے کی عادت ہوتی ہیں۔ انھیں تھوڑا تحمل سیکھنا چاہیئے۔
بانو قدسیہ میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

عروا حسین کا بُرج
عروا حسین پاکستان کی نامی گرامی اداکارہ ہیں۔ بہت کم وقت میں ہی سر فہرست آ گئی ہیں۔ اپنی معصوم شکل و صورت کے باعث ہمیشہ ٹی وی پر سادہ کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ان کی پہلی فلم نامعلوم افراد تھی۔ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ بولی وڈ کی فلم کی آفر بھی ہوئی، لیکن انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بولڈ سین نہیں کرنا چاہتیں۔ عروا بہت حساس ہیں ۔ذرا ذرا سی بات پہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔
عروہ نے سنگر فرحان سعید کے ساتھ شادی کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جیسا مجھے فرحان نے پروپوز کیا تھا، ویسا کوئی اور نہیں کر سکتا۔ فرحان نے انہیں پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاص رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے پروپوز کیا تھا، جسے عروا نے خوشی سے قبول کر لیا تھا۔عروا جتنی معصوم لگتی ہیں اس سےکہیں زیادہ نڈر ہیں ۔انھیں کسی بھی چیز سے ڈر نہیں لگتا ۔ سلمان خان انھیں بہت اچھے لگتے ہیں۔ میڈم کو چاکلیٹ انتہائی پسند ہے کبھی بھی کھلا دیں کھا لینگی۔ لوگ جب عروا کو بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں توانھیں بہت ناگوار گزرتا ہے۔ عروا کی چھوٹی بہن ماورا حسین بھی شوبز میں ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا عروا حسین کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 جولائی 1991 (عمر 26سال)۔ مقام: کراچی، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سرطان کے لوگ بہت جذباتی اور حساس ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کی بہت زیادہ مدد کرتے ہیں ۔محبت انکے نزدیک ایک ایسا معاملہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔یہ لوگ غوروفکر کے بھی عادی ہوتے ہیں اور بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی طبیعت میں خود کو سنوارنا شامل ہوتا ہے۔ یہ لوگ نڈر اور بے باک ہوتے ہیں۔
عروا حسین میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !